پنڈی، اسلام آباد، ہیٹ اسٹروک سے 9 اموات

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ہفتے میں ہیٹ اسٹروک سے 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق 4 افراد کو پمز ہسپتال لایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد اور جمعرات کو ایک شخص کی موت ہوئی۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے 1 موت روات اور 1 بگا جبکہ 1 موت کلرسیداں کے علاقے میں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close