اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں غیر ملکی سفیر کا انتقال ہوگیا۔۔۔ پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کا انتقال ہو گیا۔ نکولائی گویا ایک تجربہ کار پیشہ ور سفیر تھے، پاکستان رومانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں انہیں یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں رومانیہ کے سفیر عزت مآب نکولائی گویا کا انتقال ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آنجہانی ایک تجربہ کار پیشہ ور سفیر تھے، پاک۔رومانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے آنجہانی سفیر کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاںآنجہانی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے آنجہانی سفیر کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں