زلفی بخاری نے 19کروڑ پائونڈکیس میں پیشی سے معذرت کر لی ، وجہ کیابتائی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے 19 کروڑ پاؤنڈ کیس میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق 19 کروڑ پاؤنڈ کیس میں بطور گواہ زلفی بخاری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، کال اپ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔زلفی بخاری کی جانب سے نیب کو تحریری جواب بھجوایا گیا جس میں موقف اختیار کیا کہ انہیں کال اپ نوٹس بھجوانے کی آج اطلاع ملی،

وہ کاروباری معاملات کے سبب بیرون ملک مقیم ہیں لہذا نیب دفتر پیش نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close