راولپنڈی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کی گئی گفتگو پر پنجاب پولیس سے معذرت کر لی۔راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ ویڈیوز سے پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں، جن الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی، وہ الفاظ واپس لیتے ہوں۔راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں،
کسی کی دل آزاری کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں تھا، شہداء کی زمین گوجرخان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں