جے ایف تھنڈر کے بعد پاکستان نے ترکیہ کیساتھ ملکر ففتھ جنریشن سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی تیاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، ففتھ جنریشن سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔پاکستان ترکیہ کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارے تیار کرے گا، ترکیہ کی مدد سے ٹوئن انجن ففتھ جنریشن طیارے تیار کئے جائیں گے۔ترک ایرو سپیس انڈسٹری نے 2010 میں ففتھ جنریشن طیارے کی تیاری کا آغاز کیا، ترکیہ کے “ٹی ایف ایکس ” طیارے نے رواں برس پہلی ٹیکسی کی تھی۔

ٹی ایف ایکس طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز رواں برس کے آخر میں متوقع ہے۔ پاک فضائیہ میں ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں