اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف مزید دو درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا، روسٹر کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف مزید دو درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں،
نئی درخواستیں وکیل زمان وردگ اور جنید رزاق کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جو اب سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہیں۔جس کے بعد سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف درخواستوں کی تعداد چھ ہو گئی۔روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بینچ لاہور میں مقدمات سنے گا، آئندہ ہفتے پشاور، کوئٹہ اور کراچی رجسٹریوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے کوئی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں