پارلیمنٹ لاجز اور اطراف میںکیا ہورہا ہے؟رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کے دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبد الاکبر چترالی نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز اور اس کے اطراف میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے بجٹ اجلاس کے دوران کہا کہ منشیات کا استعمال یونیورسٹی اور کالجز کے بعد اب اسکولوں میں پہنچ گیا ہے، پارلیمنٹ لاجز اور اس کے اطراف میں بھی منشیات کا استعمال ہوتا ہے، ایک روز اپنے لاجز میں جا رہا تھا بدبو کی وجہ سے ناک بند کرنا پڑی

۔ رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے کہا ہے مولانا اکبر چترالی نے غیر متعلقہ باتیں کیں اس طرح کی باتیں کرکے لاجز کو بدنام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہاں ایسا کچھ نہیں ہورہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close