لڑکا اور لڑکی کی جانب سے جناح ہسپتال میں لائی گئی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی)لڑکی اور لڑکے کی جانب سے کراچی کے جناح ہسپتال میں چھوڑی گئی نوجوان لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ کار میں سوار لڑکی اور لڑکے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کا کہناہے کہ آج صبح ساڑھے سات بجے ایک لڑکا اور ایک لڑکی گاڑی میں نوجوان لڑکی کی لاش لے کر جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں آئے جہاں پرچی بناتے وقت کار سوار خاتون نے اپنا نام سحرش بتایا جبکہ مریضہ لڑکی کا نام عائشہ درج کروایا ۔لڑکا اور لڑکی دونوں ہی مردہ حالت میں موجود لڑ کی کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے ۔ کار سواروں نے بتایا کہ وہ لڑکی کو ڈیفنس کے علاقے سے لے کر آئے ہیں ۔ابتدائی طور پر کہا جارہاہے کہ لڑکی کی موت منشیات کی زیادتی کے باعث ہو ئی ہے۔پولیس کا کہناہے کہ جس گاڑی میں وہ لڑکی کو لے کر آئے اس کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹرز نے لڑکی کی لاش سے نشے کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں جن کا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ پوسٹ مارٹم کی تیاری بھی کی جارہی ہے جس سے موت کی وجوہات معلوم ہو سکیں گی ۔ ہسپتال کے کیمروں میں لڑکے اور لڑکی دونوں کے ہی چہرے محفوظ ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close