گریڈ 17سے اوپر افسران پر 1سے زائدمحکموں سے پنشن لینے پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو ایک سے زائدمحکموں سے پنشن نہیں ملے گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگ تین تین اداروں سے پنشن وصول کر رہے ہیں۔

پاکستان یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، گریڈ 17 اور اس سے اوپر والے افسران کو صرف ایک پنشن ملے گی، یہ فیصلہ پنشنرز کے ہاتھ میں ہو گا کون سی پنشن حاصل کرنی ہے اور کون سی 2 چھوڑنی ہیں، تین تین پنشنز اس غریب ملک کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی پنشن کے اخراجات میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، وفاقی ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری اسکیم کو نافذ کرنا پڑے گا، آئندہ مالی سال کے لیے پنشن فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، پنشن فنڈ کے لیے رولز اینڈ پروسیجر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close