انتہائی حساس مقام پر خودکش دھماکہ، تشویشناک خبر آگئی، سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن گئے

کوئٹہ(پی این آئی) تربت میں کمشنر ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت سے افسوسناک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ عیسیٰ قومی پارک کے سامنے ہوا۔پولیس و سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،حملہ آوار خاتون بتائی جارہی ہے، انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکہ خودکش لگ رہا ہے جس میں خاتون ملوث ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کا ہدف کیا تھا، اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہے۔زخمیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close