سینئر ن لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، تشویشناک خبر آگئی

شانگلہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امیر مقام کے قافلے پر شانگلہ میں فائرنگ کی گئی۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ مارتونگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے میرے قافلے میں پر فائرنگ کی۔

گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کے لیے جا رہےتھے۔2014 میں بھی اسی مقام پر مجھ پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اسی حوالے سے سینیر صحافی حامد میر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے پی کے چیف انجینئر امیر مقام شانگلہ کے قریب کارتونگ میں ایک اور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ ٹی ٹی پی نے اسے بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ ٹھیک سے نہیں پھٹ سکی۔حامد میر کے مطابق امیر مقام کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close