پارٹی سے اختلافات، مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھجوا دیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں اور پارٹی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوتا ہوں۔ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا شکرگزار ہوں، انتخابی سیاست میں مزید فعال نہیں رہنا چاہتا۔

واضح رہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو پارٹی سے نکالنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معایش پالیسیوں کو اکثروبیشتر تنقید کا نشانہ بناتے آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close