حج پر جانے کے خواہشمند اراکین اسمبلی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ حج پر جانے کے خواہشمند اراکین اسمبلی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کر دیا گیاہے جو کہ کل صبح روانہ ہو گی ۔ یاد رہے کہ حج آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور حجاج کرام پہنچ چکے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بجٹ تجاویز میں ہونے والی ترامیم بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ ہمارے ساتھیوں نے حج کیلئے جانا ہے کل ہم نے ایک خصوصی حج فلائٹ ایرینج کی ہے ،

جو کہ سعودی پروٹوکول اور اتھارٹی کے ساتھ طے ہے ، ورنہ 22 سے 23 کے درمیانی شب بند کر دی گئی ہیں،، الحمدو اللہ حجاج منا میں جارہے ہیں،، ، کل صبح سویرے فلائیٹ ہے ، جنہوں نے فیصلہ کیا ہے وہ تیار رہیں، وہاں ہمارے لیے دعا کریں ،، ان کی آواز بھی اس میں شامل ہو گی ، اس کے نتیجے میں پاکستان کے چند سالوں سے سامنے آنے والے مسائل سے اللہ ہمیں نجات دے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close