جیل سے باہر آتے ہی پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری ؟ پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑی پہنچا دی گئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کے جیل سے باہر آتے ہی ایک اور گرفتاری کی تیاری کر لی گئی۔ منی لانڈرنگ مقدمے میں ضمانت کے بعد پرویز الہیٰ کی ایک مرتبہ پھر گرفتاری متوقع ہے، ایس پی سول لائنز اور پولیس کی بھاری نفری کیمپ جیل پہنچ گئی، بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی۔بتایا گیا ہےکہ پرویز الہیٰ کے خلاف لاہور کے غالب مارکیٹ، ریس کورس اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، کس مقدمے میں گرفتاری ہو گی، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close