ن لیگ،پی پی اختلافات کا خاتمہ ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اگلا الیکشن لڑنے کی راہ ہموار

اوکاڑہ(پی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہبازشریف کے حق میں تقریر کو پی پی،ن لیگ میں اختلافات کا مکمل خاتمہ قراردیا جارہا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگلا الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہوگئی ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن بھی نوازشریف کی فوری وطن واپسی کے حامی ہیں ۔ جنگ اخبار میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بھر پور تقریر کی

جنہوں نے محض چند روز قبل سوات میں وفاقی بجٹ کی حمایت کے لئے شرائط عائد کی تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی سوات والی تقریر کے فوری بعدمولانا فضل الرحمٰن نے نوازشریف اور زرداری سے رابطہ کر کے معاملات کو فوری حل کرنے کی تجویز دی،جس پر میاں نوازشریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے اور مطالبات ماننے کی ہدایت کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے زرداری سے بھی رابطہ کیا

اور انہیں پی پی کے مطالبات فوری طور پر پورے کرنے کا یقین دلایا جس کے جواب میں زرداری نے کہا کہ میاں صاحب! آپ پیپلز پارٹی کے مطالبات پورے کروائیں بلاول قومی اسمبلی میں ایسی تقریر کرے گا جو پی پی،ن لیگ کے اتحادکو اس قدر مضبوط بنا دے گاکہ اس سے حکمران اتحاد مزید مضبوط ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close