گوجرخان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتارنہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

گوجر خان (پی این آئی) 9مئی کے واقعات پر گوجر خان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی وائرل ویڈیو سامنے آگئی جس میں راجہ جاوید اشرف دعویٰ کررہے ہیں کہ گوجر خان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسپیکر قومی اسمبلی کے دباؤ پر گرفتار نہیںکیا گیا۔راجہ جاوید اشرف نے سیاسی اجتماع میں تقریر کے دوران ایس ایچ او گوجر خان کو بھی کھڑا کر دیا اور ان سے پوچھا کہ ایس ایچ او گوجر خان کھڑے ہو کر بتائیں گرفتاریوں سے روکا یا نہیں ؟ ۔ اس پر ایس ایچ او گوجر خان نے کھڑے ہو کر بتایا انہیں گرفتاریوں سے منع کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close