تحریک انصاف نے مزید 11 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف نے 11 نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا، وجہ کراچی میئر کے الیکشن میں غیر حاضری بنی۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے غیر حاضر پی ٹی آئی نمائندوں سے کراچی میئر الیکشن کے دوران غیر حاضری پر جواب طلب کیا تھا، تحریری جواب موصول ہونے پر صدر پی ٹی آئی سندھ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیئے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جواب اطمینان بخش نہیں،

ایک جیسے سٹیریو ٹائپ ہیں۔ نکالے جانے والے نمائندوں میں اسداللہ ، صلاح الدین، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم خان نیازی، زبیر موسیٰ، صنوبر فرحان، سلیمان خان، عزیز اللہ اور عبدالغنی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close