فواد چوہدری کا دل کہیں اور لیکن زبان کہیں اور ہے، فردوس عاشق اعوان نے فواد چوہدری کی پریشانی کی وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی)فردوس عاشق اعوان نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ فواد چوہدری کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ دل کہیں ہے زبان کہیں ہے، جب دل اور دماغ ایک جگہ نہ ہوں تو کنفیوژن ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب فواد چوہدری کی دونوں چیزیں ایک جگہ پر ہوں گی تو وہ ہشاش بشاش نظر آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور میاں نواز شریف کی مستقبل عنقریب میں کوئی ملاقات نہیں ہو رہی،

استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار اپنے حلقوں سے آزاد الیکشن لڑیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن اور زمینی حقائق کے بعد دیکھیں گے کس جماعت سے سپیس لینی ہے اور کسے دینی ہے، پی ٹی آئی کے وہ لوگ چھپے بیٹھے ہیں جو دن رات عمران خان کی خوشامد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج اکیلا پیشیاں بھگت رہا ہے لیکن اس کے سارے نوسرباز آج چھپے بیٹھے ہیں۔ انتخابی حکمے عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقہ جیتنے والا ہر فرد اپنے ساتھ 35 سے 40 ہزار ووٹ لے کر نکلتا ہے اس کے بعد پارٹی کا ووٹ شامل ہوتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی ضلعی کمیٹییاں اور پھر یونین کونسل سطح تک کارکنوں کو متحرک کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close