کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال بھی نئی پرواز کے لیے پر تولنے لگے، پیپلز پارٹی سے رابطوں کے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کر لی۔جام کمال کی مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ن لیگ کے دور میں نواز شریف اور پھر شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ میں بھی وزیر تھے، جام کمال اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے بھی مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔مریم نواز کا رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کو ٹکٹ دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں