جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سے ملنے امریکی حکام پہنچ گئے

لاہور (پی این آئی) جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدشہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں امریکی حکام نے ملاقات کی ہے۔خدیجہ شاہ اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا،

خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی تھی۔و اضح رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کے روز جناح ہاؤس میں داخل ہونے اور جلاؤ گھیراؤ کے لیے فون کرکے لوگوں کو بلانے کا الزام ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close