اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کو 10 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ، ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے 3 روز قبل شاہ محمود اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی اور پھر دونوں ایک ہی گاڑی میں بھاگ نکلے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز شاہ محمود قریشی اور اسدعمر نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں