عمران خان کو مائنس کرنے پر اتفاق ہوگیا، شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر، علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنمائوں کو کیا ہدایات جاری کیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں حصہ کیلئے حکمتِ عملی تبدیل کرنے کیلئے کا فیصلہ کر لیا،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف میدان میں ضرور اترے گی۔ پارٹی چیئرمین کو حالات مدِ نظر رکھتے ہوئے مائنس کرنے پر اتفاق کر لیا گیا،پارٹی چیئرمین کو فی الوقت مائنس کے فارمولے پر آمادہ کرنے کیلئے جلد ملاقات متوقع ہے۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے اہم ارکان سے شروع کر دئیے،شاہ محمود قریشی نے خیبر پختو نخوا کے ارکان کو اعتماد میں لینے کیلئے اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا،اسد قیصر نے بھی وائس چیئرمین تحریک انصاف کے اشاروں پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسد عمر کو جاری ہونے والے پارٹی نوٹس کو شاہ محمود قریشی نے روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے بھی شاہ محمود قریشی مسلسل رابطے میں ہیں،جبکہ علی نواز اعوان اسلام آباد اور راولپنڈی کے روپوش ارکان رابطوں میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مائنس ون کا سوال اتنا ہو چکا ہے اب اس کا کوئی مطلب نہیں رہا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات زبرست رہی۔ پی ٹی آئی کے مستقبل پر پہلے بھی اظہارِ خیال کر چکے ہیں،وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد بکھرنے کی شروعات ہو چکی ہے،عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے،اب صرف اعلان کرنا باقی ہے۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جلسے میں سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے،سندھ کے بارے میں بلاول بھٹو ٹھیک کہہ رہے ہیں تاہم بجٹ میں سندھ کی ایلوکیشن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں کیا؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close