پریس کانفرنس کرکے بھی جان نہیں چھوٹی، جمشید چیمہ پھر گرفتار، مسرت چیمہ کی ٹویٹ آگئی

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت چیمہ نے کہاکہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیا گیا، یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پیغام ہے۔

مسرت چیمہ کا کہناتھا کہ پیغام ہے آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رے گا،ان کا کہناتھا کہ ہمارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر محروم رکھا جارہا ہے ۔یاد رہے کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close