کرپشن کیس ، سابق خاتون اول بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا

لاہور ( پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پائونڈ کیس میں بھی بشری بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close