اسلام آباد(پی این آئی)چیف آرگنائزر اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مریم نواز کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔جام کمال کا مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں،
نواز شریف اور آپ کے سیاسی کردار سے بلوچستان میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کی بہتری کے لیے کردار ادا کر کے خوشی ہو گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پاکستان مسلم لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کو پارٹی صدر اور مریم نواز کو نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں