اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا،سیلاب متاثرین کی مکمل مالی امداد کیلئے 16.3ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ سیلاب متاثرین کو بالکل بھی نہیں بھولنا چاہئے، سیلاب زدہ علاقوں میں 11بلین ڈالر کے منصوبے ہونگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے این ڈی ایم اے کو12ارب کی منظوری دی۔
اچھے کام کی نیت کریں تو پھر اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے،مستحق خواتین کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا، سندھ حکومت نے متاثرین کی بحالی کیلئے727ملین ڈالر کا پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے 25ارب روپے کی فنڈنگ رکھی گئی ہے جو وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں