فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں، حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ کیس سے متعلق نئے بینچ کا فیصلہ اگنور کردیں گے۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ فیصلہ اگنور کرنے پر ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کو فالو کر کے ٹھیک کیا ہے، نامزد چیف جسٹس نے کہا بینچ ہی غیر قانونی ہے، اس بینچ کا جو بھی فیصلہ ہو گا غیر قانونی ہو گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کو متنازع نہیں بنایا، چیف جسٹس نے غلط بینچ بنا کر معاملے کو متنازع بنایا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے مزید کہا ہے کہ چودہ مئی کے فیصلے والے دن ہی کہہ دیا تھا خلاف قانون فیصلے پر عمل نہیں ہو گا، چودہ مئی والا فیصلہ ہی غلط تھا، اس بینچ کی بھی وہی صورتحال ہو گی، کوئی فیصلہ نہیں مانے گا، حاضر چیف جسٹس کی کوئی وقعت نہیں، موجودہ چیف جسٹس ڈیفیکٹو چیزیں کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close