ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے مستقبل سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی شعور نے عوام کا مرکز تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان ماضی میں پی ٹی آئی کی تعریفوں کے پُل باندھا کرتی تھیں اور اب مستقبل میں استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی سیاسی قوت بنتے دیکھ رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،سیاسی پیش بینوں کیلئے یہ کسی سرپرائز سے کم نہیں ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن سیاست کے افق پر پوری آب و تاب سے چمکے گا،ہم ریاست اور سیاست کو یکجا کرنے آئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گینگ آف فائیو کی سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں اور میں گینگ آف فائیو کا شکار رہی ہوں۔سیٹ ایڈجسمنٹ کسی کی خواہشات پر نہیں ہو گی اور جب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گا تو اس وقت ہماری پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔استحکام پاکستان پارٹی ایک علیحدہ شناخت اور منشور لے کر عوام کے دروازے پر دستک دے گی۔ ہم نے اس نظام کو بدلنے کی کوشش کی تاہم بدلنے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن ہم نے سسٹم کو بدلنا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں گینگ آف فائیو کی شکار رہی ہوں اور گینگ آف فائیو کا حصہ بننا ہمارے لیے مشکل تھا۔ گینگ آف فائیو کا حصہ بننے کے لیے سارے عمل میں ان کے ساتھ حصہ داری کرنی تھی۔گینگ آف فائیو کا ٹارگٹ اور ایجنڈا اپنی ذات کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ہائی جیکر ٹولہ اور یرغمالی گینگ کے حوالے سے میں نے عمران خان کو واٹس ایپ کیا تو انہوں نے وہی واٹس ایپ عثمان بزدار کو بھیجا،ان سب کا سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں۔ بھی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں