لندن میں بڑی بیٹھک، استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگی قیادت میں اہم معاملات طے ہونے کا امکان

لندن(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری لندن پہنچ گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بھی کل لندن پہنچیں گے۔ آئی پی پی کے رہنماؤں کی( ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ طبی معائنے کیلئے لندن آئے ہیں،کوئی سیاسی میٹنگ طے نہیں۔ 14 جون کو جب سابق وزیر اعظم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے لندن میں ممکنہ ملاقات کا سوال کیا گیا تو وہ جواب دیئے بغیر چلے گئے تھے۔نواز شریف نے اپنی گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر ہاتھ ہلا کر چلے گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ پہلا دورہ لندن ہے، وہ لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close