چوہدری پرویز الٰہی ق لیگ میں واپسی کیلئے تیار لیکن کون نہیں مان رہا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن سپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو باقاعدہ دعوت دی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ق) میں واپس آجائیں۔چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ اسپین میں بیٹھا شخص کہتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں جبکہ سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے لیکن مونس الہٰی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات مثبت رہی۔چوہدری شافع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close