سرکاری ملازمین کو تنخواہیں کل ہی دینے کا اعلان

پشاور (پی این آئی) کے پی کے حکومت نے سرکاری ملازمین کو کل ہی تنخواہیں دینے کا حکم جاری کر دیا۔ عیدالاضحی کے موقع پر ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ عید قربان کی وجہ سے جاری کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبے کے مالی حالات کی وجہ سے عید الفطر پر صوبائی ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تھیں، جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین مایوسی کا شکار ہوگئے تھے۔اس مرتبہ صوبائی حکومت نے کل 23 جون کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔ ادھر وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا تاہم اب وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحیٰ پر چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close