اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ پر4 تعطیلات کرنے کا اعلان کردیا ہے، عیدالضحیٰ پر 28 جون تا یکم جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عیدالضحیٰ پر تعطیلات پر نظر ثانی کی جس کے بعد مزید ایک چھٹی کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے تحت اب عید پر 29 جون کی بجائے 28 جون تا یکم جولائی تک چار چھٹیاں ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن نے عید پر 28 جون سے چھٹیاں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے عید قربان پرسرکاری و نجی سیکٹرز کے ملازمین کو 29 جون تا یکم جولائی تین چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں