آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہونے کا غصہ صحافیوں پر نکلنے لگا، سوال پوچھنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار رپورٹر پر حملہ آور

اسلام آباد ( پی این آئی)آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہونے کا غصہ صحافیوں پر نکلنے لگا، سوال پوچھنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار رپورٹر پر حملہ آور۔۔ صحافی کے سوال پوچھنے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار طیش میں آگئے، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق صحافی نے وزیرخزانہ سے سوال پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ اس سوال کو سن کر وفاقی وزیر آپے سے باہر ہوگئے اور آگے بڑھ کر صحافی کے موبائل پر ہاتھ مارا اور اسے چھیننے کی کوشش کی، موبائل چھیننے میں ناکامی پر اپنے سکیورٹی عملے کو ہدایت کی کہ اس کا موبائل پھینک دو۔صحافی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے اسے تھپڑا بھی مارا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close