لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی بورڈ آف مینجمنٹ اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی سی پنجاب کا نہیں پاکستان کا بڑا دل کا ہسپتال ہے۔ پچھلے کیے جانے والے وزٹ اچھے نہیں رہے، مریض زمین پر لیٹے ہوئےہیں ڈاکٹر میسر نہیں ہوتےتھے۔ ڈاکٹر نعمان نے چارج لیا ہے مجھے امید ہےکہ ساری ٹیم مل کر محنت کرے گی۔ محسن نقوی نے سوال جواب دیتے ہوئےکہا ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم نہیں ہورہی لیکن کچھ غلط استعمال ہو رہا تھا اس کو دیکھ رہے ہیں۔
نرسز کی ٹریننگ 6,000 کردی ہے۔ جو ڈاکٹر باہر جانا چاہتے ہیں وہ بالکل جائیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، وزیر اطلاعات عامر میر، ایس ایم تنویر، سیکرٹری صحت علی جان خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر احمد نعمان، ایم ایس محمد تحسین بھی میٹنگ میں شر یک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں