شاہد خاقان عباسی کے بعد ایک اور بڑی سیاسی شخصیت نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی، سیاسی میدان سے بڑی خبر

لندن(پی این آئی)سینئر لیگی رہنما ملک محمد شبیر کھوکھر نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملک محمدشبیر کھوکھر نےپی پی 167 کی ن لیگ کی ٹکٹ واپسی کی وجوہات سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو آگاہ کیا۔میاں نواز شریف نے ملک محمد شبیر کو حلقے میں متحرک رہنے کی ہدایت کی ۔ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےنواز شریف نے کہاکہ سابق چیف جسٹس کے متنازع کردار کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

2017 میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی ایم ایف کو خیر باد کہنے میں کامیاب ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close