اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر 66برس تھی، جسٹس (ر) قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر)قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے، جسٹس (ر)قاضی امین کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ جسٹس (ر)قاضی محمد امین احمد 26مارچ 1957کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019میں بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں