بلاول بھٹو نے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوئی تو پیپلزپارٹی الیکشن جیت جائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امپائر مداخلت نہ کرے تو پیپلز پارٹی جیت جاتی ہے، ہمارا مخالف کوئی فرد نہیں، بلکہ غربت اور مہنگائی ہے، پیپلز پارٹی کیلئے اچھے دن شروع ہونے والے ہیں، ہمیں جب موقع ملا ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، ہم نوجوانوں کو موقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اگر مسائل کا حل نکالنا ہے تو سب کو مل کر ان مسائل کا حل نکالنا ہے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ 2018 کے انتخابات میں آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، اس ڈاکے کا انتقام جمہوری طریقے سے لیا، مسلط کیے گئے شخص کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close