شاہ محمود قریشی کس سیاسی جماعت میں جانے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں؟ فیصل واوڈا کا بڑادعویٰ

کراچی (پی این آئی) سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ شاہ محمود کہیں جانےکیلئےجگہ ڈھونڈرہےہیں لیکن مل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود نے جب کہا کہ انصاف کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں ہے تب وہ فارغ ہوگئے تھے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہچیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینےوالےہوں گےلینےوالاکوئی نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کاوہی حال ہوگاجوایم کیوایم کاہوا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےبھارت کےحوالےسےجنرل باجوہ کانام لیکرباتیں کیں، وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی، سائیکل چلانےوالوں کو جہازدے دیا گیا تھا۔ فیصل واوڈا نےکہا شاہ محمودنےجب کہا کہ انصاف کےجھنڈاان کےہاتھ میں ہےوہ فارغ ہوگئے تھے، شاہ محمودقریشی کہیں جانےکیلئےجگہ ڈھونڈرہےہیں لیکن مل نہیں رہی۔ سابق وزیرنے کہا ایک چاپلوس آدمی بطوروزیرخزانہ بری طرح پھنس گیا تھا،بطوروزیرخزانہ یہ چاپلوس آدمی تھا،ایسےلوگ پی ٹی آئی کوٹیک اوورکرنا چاہتے تھے، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی گرادیں گےلیکن کسی کونہیں دیں گے۔

ادھر تحریک انصاف نے پرویز خٹک کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا، پارٹی رہنماوں کو جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسانے کا الزام، مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے سابق وزیر دفاع کا اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور سینئر رہنما پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پی ٹی آی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کر کے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں، 7 یوم میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہار وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

جبکہ اس سے قبل تحریک انصاف سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو پر بھی شدید ردعمل دے چکی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی تصادم پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کا عہدہ چھوڑا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن کی جانب سے بیان پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کے ایک نجی نیوز چینل کو انٹر ویو کے بعد سامنے آیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close