لاہور(پی این آئی) سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔۔ لاہور میں سرکاری ملازمین کے لیے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے لیے اپارٹمنٹ اور گھروں کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔
جس کی منظور نگران حکومت نے دے دی ہے ، سرکاری افسران کے لیے گھروں کی تعمیر پر الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی گئی ہے،لاہور میں برکی، ڈی ایچ اے اور ٹھوکر نیاز پر واقع سرکاری اراضی پر گھروں کی تعمیر ہو گی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے اسٹیٹ لینڈ پر گھروں کی تعمیر پر اصولی منظوری دے دی ،الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد نگران کابینہ جلد نئے جی او آر کی تعمیر پر حتمی منظوری دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں