استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت؟ فیصل واوڈا نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی استحکام لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔جن کو سانپ، کیڑے کہتے تھے وہ سب سامنے آگئے ہیں ، یہ سب ہر طرح سے ایکسپوز ہو گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نےکہا کہ دونوں طرف سے کھیل رہے تھے ، خود وزیر اعظم بننا چاہتے تھے، ان کی وزارت سے پی ٹی آئی کیخلاف رپورٹیں نکلتی تھیں، میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتاتا رہا کہ لوگ آپ کو ہٹا کر خود بننا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ایک سائیکل چلانے والے کو جہاز دے دیا گیا ،چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں اسد عمر کا بڑا کردار ہے۔ان سب نے مل کر چیئرمین پی ٹی آئی کو بند گلی میں لے آئے ہیں، انہوں نے ہمیشہ پیچھے سے خنجر مارا ہے۔یہ سارے اپنی چوری بچانے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی میں گئے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن اس سال ہوجائیں گے، پارٹی اب کوئی رہی نہیں کہ جس پارٹی میں جاؤں، استحکام جب آئے گا تو استحکام پاکستان پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے ،جو خود ٹیڑھے ہیں وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟ایک سابق وزیراعظم ریس میں بہت پیچھے ہوگئے ہیں، کوئی شکاری، کوئی بیوپاری نعرے لگتے ہیں وہ آئی فون کو نہیں کھول سکتے تو ملک کی قسمت کیسے کھولیں گے؟

الیکشن میں 45آزاد چہرے کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں،اگلی حکومت کا فیصلہ آزاد امیدوار کریں گے ، آزاد امیدوار ہی وزیراعظم بنائیں گے اور چلائیں گے۔اسد عمرسانپوں کی کیٹیگری میں آتے ہیں یہ چاروں اطراف کھیل رہے ہیں،اسد عمر نے پارٹی کو تباہ کیا، چین سے حالات خراب کئے، اب اسد عمر اکیلا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہ نواز شریف کے لئے بہار آ گئی ہے، وہ وطن واپس آ کر جیل جائیں گے اور پھر ضمانت حاصل کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close