اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان فوجی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔
سویلینزکےمقدمات فوجی عدالتوں میں نہیں چلنے چاہئیں مگر فوجی تنصیبات میں داخل ہونے والوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہوگا، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کاٹرائل ملٹری ایکٹ1952کے تحت ہی ہوگا۔راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ حاضرسروس اور ریٹائرڈ افراد کیخلاف تحقیقات منطقی انجام تک پہنچ چکی ہیں، منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پرحملے کیے گئے، خدیجہ شاہ کے سامنے آرمی ہاؤس میں ساری توڑ پھوڑ اور لوٹ مارہوئی، خواتین کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزراء شہریارآفریدی اور علی محمدخان اگر جی ایچ کیو حملے میں ملوث ہیں تو ان کا توٹرائل بھی فوجی عدالتوں میں ہوناچاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں