جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 180ملزمان کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں جن پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم بعد ازاں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے، تمام فائلز کا جائزہ لینا ہے، کل ضمانت کی تمام درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی ، سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں لہذا ان کی ضمانتیں خارج کر دی جائیں۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواستوں پر فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close