عمران خان کے دو قریبی ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ش لاہور (پی این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں اسلم اور زیبر نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور پولیس کی درخواست منظور کر لی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی گئی، وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہونے کی کریں گے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیئے۔ملزمان میاں اسلم اور زبیر نیازی کے خلاف گلبرگ میں 9 مئی کو ہنگامے کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close