شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو آخری موقع دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کیلئے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو پیش ہونے کیلئے کل تک کا وقت دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ ایسے کیسے گرفتار ہو جائیں گے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نظیر موجود ہے بغیر پیش ہوئے ضمانت ملی ہو؟ عدالت نے کہاکہ ہم کل تک کا وقت دے دیتے ہیں، درخواست گزار پیش ہو جائیں،قانون واضح ہے درخواست گزار عدالت میں موجود نہیں ہیں، عدالت نے کہاکہ ضمانتیں سیشن عدالت سے مسترد ہو چکی ، قانون بہت واضح ہے ۔عدالت نے کہاکہ جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں کیا وہ عام آدمی کو بھی دیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close