لاہور(پی این آئی) پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو امریکہ جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مودی کا خصوصی طیارہ امرتسر سے پاکستان میں داخل ہوا اور لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کوہاٹ اور پشاور سے ہوتا ہوا نیویارک کی طرف چلا گیا۔جنگ اخبار میں خالد محمود خالد کی خبر کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے خصوصی طیارے بوئنگ 777-337 انڈیا ون جس کا رجسٹریشن نمبر K7066 ہے، کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے بھارتی حکومت نے خصوصی طور پر درخواست کی تھی جسے پاکستان نے فوری طور پر منظور کرلیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں