اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔۔۔۔ سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔۔۔وکیل آصف مرزا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ سماعت کا آرڈر ابھی موصول ہوا، آج حاضری سے استثنیٰ دے دیں۔۔۔۔
چیف الیکشن کمنشر نے کہا کہ ہم نے اعلان کر دیا تھا کہ شوکاز ہو گا، فواد چوہدری کی ذاتی حیثیت میں پیشی تھی، کیا وہ آئے ہیں؟ وکیل آصف مرزا نے کہا کہ ہمیں کچھ وقت دے دیں۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قابل ضمانت وارنٹ کے بعد وقت ہی ہو گا۔۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوئی نرمی نہیں ہو گی، 6 جولائی کو فواد چوہدری کو پیش ہونا ہو گا۔…
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں