اگلا وزیراعظم آزاد امیدوار ہی بنائیں گے، فیصل واوڈا کی بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ الیکشن میں 45آزاد چہرے کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں،اگلی حکومت کا فیصلہ آزاد امیدوار کریں گے ، آزاد امیدوار ہی وزیراعظم بنائیں گے اور چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب آرمی چیف کی تقرری ہورہی تھی تو ہم نے خبریں سنی تھیں کہ صدر مملکت سمری کو لے کر لاہور عمران خان سے ملنے چلے گئے ہیں، جبکہ اس دن پتا کیا ہوا تھا؟ سمری تو صدر نے اسی وقت منظور کرلی تھی،کیونکہ اگر صدر نہ بھی کرتے تو 20دن میں خود منظور ہوجانی تھی۔سمری منظور کرکے صدر مملکت ڈرامہ کرنے وہاں عمران خان کے پاس گئے۔ صدر نے فون کرکے نئے آرمی چیف کو مبارکباد دی کہ میں نے سمری سائن کردی ہے، پھر کہا کہ آپ پی ٹی آئی چیئرمین سے بھی بات کرلیں جس پر چیف نے کہا کہ آپ میرے سپریم کمانڈر ہیں، میں آپ سے مبارکباد لے رہا ہوں باقی میرا کسی سیاسی لوگوں سے تعلق نہیں ہے اور فون بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انہوں نے وزیراعظم کو کرپشن سے متعلق جو چیزیں دیں وہ بالکل درست تھیں، وہ چیزیں جمع کرکے فیض حمید نے نہیں دی تھیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن اس سال ہوجائیں گے، پارٹی اب کوئی رہی نہیں کہ جس پارٹی میں جاؤں، استحکام جب آئے گا تو استحکام پاکستان پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے ،جو خود ٹیڑھے ہیں وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟ایک سابق وزیراعظم ریس میں بہت پیچھے ہوگئے ہیں، کوئی شکاری، کوئی بیوپاری نعرے لگتے ہیں وہ آئی فون کو نہیں کھول سکتے تو ملک کی قسمت کیسے کھولیں گے؟

الیکشن میں 45آزاد چہرے کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں،اگلی حکومت کا فیصلہ آزاد امیدوار کریں گے ، آزاد امیدوار ہی وزیراعظم بنائیں گے اور چلائیں گے۔اسد عمرسانپوں کی کیٹیگری میں آتے ہیں یہ چاروں اطراف کھیل رہے ہیں،اسد عمر نے پارٹی کو تباہ کیا، چین سے حالات خراب کئے، اب اسد عمر اکیلا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close