ملازمین کو عید کے موقع پر سو فیصد تک بونس کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت توانائی پاور ڈویژن نے فیسکو ملازمین کیلئے بونس کی منظوری دے دی۔

وزارت توانائی پاور ڈویژن نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان کی درخواست پر بونس کی منظوری دی۔ اس منظوری کے بعد سکیل ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو عید بونس ملے گا۔ عید بونس ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا جس کی رقم سو فیصد، پچاس اور چالیس فیصد ہوگی۔ مزید تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ سال میں سنگین محکمانہ انکوائریز کی زد میں آنیوالے ملازمین کو بونس نہیں ملے گا جبکہ عید بونس کی رقم بنیادی تنخواہ کے حساب سے ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close