لاہور/اسلام آباد(آئی این پی)سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ کی بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ جیل میں طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گرگئی جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹ آئی ہے اور خون بھی بہا مگر جیل حکام طبی امداد دینے سے مسلسل انکار کررہے ہیں زخمی ہونے کے باجود 24گھنٹے ہوگئے ہیں مگر طبی امداد نہیں دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی بیٹی نے میڈیا کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ دن پہلے میری والدہ کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔ جیل کے انتہائی ناہموار حالات کی وجہ سے ان کو دل کی تکلیف ہوئی اس نے طبی امداد مانگی لیکن انکار کر دیا گیا۔اس کی صحت بگڑ گئی اور گذشتہ دن پہلے وہ ہوش کھو بیٹھی اور گر گئی، جس کی وجہ سے اس کے سر کے پچھلے حصے میں زخم ہوا اور اس سے خون بہنے لگا گرنے کی وجہ سے ان کے بازو اور کندھے کو اس کے بائیں جانب چوٹ لگی ۔24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اسے طبی امداد سے محروم رکھا گیا۔والدہ کی گرفتاری کو 42 دن ہوچکے ہیں اور وہ بدترین حالات سے گزر رہی ہے۔ میرے والدہ کو طبی امداد دینے کے لیے سب آواز بلند کریں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں