شاہد خاقان سے متعلق سوال پر نواز شریف کا دلچسپ جواب

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے لندن میں صحافیوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا احوال پوچھ لیا۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی سے کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟اس سوال کے جواب میں ن لیگی قائد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے ہر حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میرے مسلم لیگ(ن) یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو کہا تھا آپ قیادت بدلیں گے تو میرا پارٹی کے عہدے پر رہنا ممکن نہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close